فیصل آباد: معروف صنعتکار حاجی محمد سلیم کی اہلیہ و سابق صدر اپٹپما میاں اجمل فاروق اور نور فاطمہ گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹرز میاں شاہد اور میاں عاطف کی ساس انتقال کر گئیں۔
مرحومہ انتہائی نیک اور پرہیز گار خاتون تھیں جن کو گزشتہ روز منصور آباد والے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں صنعتکاروں تاجروں وکلاء ، علماء کرام اور صحافیوں سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔