حاجی محمد صدیق نماز فجر کے وقت مسجد میں انتقال کر گئے
Posted on February 9, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی)حاجی محمد صدیق نماز فجر کے وقت مسجد میں انتقال کر گئے، مدرسہ گلستان محمدیاں میں بعد نماز طہر تعزیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ فیروز پور روڈ پر قائم جامعہ مسجد رحمانیہ و مدرسہ گلستان محمدیاں اہلحدیث (وڈانہ) میں نماز فجر کے وقت حاجی محمد صدیق مسجد میں انتقال کر گئے۔
حضرت مولانا حافظ اسماعیل میر محمدی نے قاری شفاء اللہ ربانی کی درخواست پر نماز جنازہ پڑھائی۔ مدرسہ گلستان محمدیاں میں بعد نماز طہر تعزیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ نماز جنازہ میں زاکر نمبردار، چوہدری اسلم، محمد ندیم، قاری شفاء اللہ ربانی، قاری محمد حنیف، چوہدری لیاقت بھلر، مولوی ضیاء اللہ، چوہدری محمد یوسف چھینہ، حاجی عبدالرازاق، ودیگر مذہبیء و سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی جمعیت الحدیث ضلع قصور نے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔