لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ بزرگان دین کے آستانے روحانی سکون حاصل کرنے کے بہترین ذریعہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں بغداد شریف میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف حضرت غوث الاعظم کے دربار پر حاضری کے بعد خادمین دربار سے گفتگو کے دوران کیا۔
حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ سیدنا عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات آج بھی ہماری مشعل راہ ہیں جن کو اپنا کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ، بزرگان دین نے ہمیشہ معاشرے میں امن و محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا اور ہمیشہ اپنے اخلاق و پاکیزہ کردار سے انسانیت کو ایک خدا اور ایک رسول ۖ پر ایمان لانے کا عملی درس دیا۔
یہی وجہ ہے کہ ان بزرگان دین کے اخلاق و کردار اور تعلیمات سے متاثر ہو کر لاکھوں انسان دین حق کی شمع سے روشناس ہوئے۔
حاجی قیصر امین بٹ نے دربار حضرت غوث الاعظم پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی صحت یا بی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ میڈیا سیکرٹری