حاجی قیصر امین بٹ کی پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جائو سابدو سے ملاقات

Haji Qaiser Ameen Butt Meeting

Haji Qaiser Ameen Butt Meeting

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے کیلئے پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جائو سابدو کوسٹاسے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے عوامی کلچر، ثقافت اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے پر زور دیا گیا ۔ملاقات میں پاکستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر کی جانیوالی عملی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ ن لیگ حکومت تمام ممالک سے بہتر اور روشن تعلقات کی خواہاں ہے جس کی بدولت وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خواب شرمندہ تعبیر بنایا جارہاہے اور آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک پرامن اور مستحکم ملک کے طور جگمگا رہا ہے۔

انشاء اللہ پاکستان یونہی روشن و درخشندہ رہے گا۔ ملاقات کے دوران مستحسن رضا و دیگر بھی موجود تھے۔

میڈیا سیکرٹری