حاجی رشید احمد سندھو کی وفات پر مختلف تنظیموں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس

Sufi Azmat Ullah Shah

Sufi Azmat Ullah Shah

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حاجی رشید احمد سندھو کی وفات پرمختلف تنظیموں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس، مرحوم کیلئے مغفرت و لواحقین کیلئے صبر کی خصوصی دعا، مشترکہ اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی نے کیا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد/للیانی(رجسٹرڈ) ، خدمت مرکز، پنجابی کھوج گڑھ، انجمن تاجران، یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرونک میڈیا مصطفی آباد کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب محمدعمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کے جزل سیکرٹری سہیل قمر سندھو کے چاچا، نائب صدر محمد جمیل سندھو ،ذوالفقار علی سندھو ،نوید احمد سندھواور امداد حسین سندھو کے والد اور صحافی محمد ناصر سندھو کے ماموں حاجی رشید احمد سندھوکی وفات پرپنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر، صدر انجمن تاجران بائو غلام رسول، چیئرمین پریس کلب و خدمت مرکزبابا علیم شکیل، سعید احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی، منیر احمد بھٹی، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، ملک مختار شاہین، ملک محمد اقبال، شاہد عمر، عمر حیات خاں،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، بابا طارق مقبول، سیٹھ محمد حسین، عبدالقیوم،محمد اکمل کھوکھر،الیاس ملک، ارشد علی شامی، زرار علی خاں ،منیر احمد بھٹی، ارشد علی جوئیہ،رانا توقیر احمد ، عبدالمنان سلفی، محمد طاہر میو، مہر علی مہران، حافظ محمد طاہر اقبال،مہر مراد علی ایڈووکیٹ،ملک اصغرعلی،حاجی عبدالقادر، چوہدری اشتیاق، آصف امین ، جمشید رشید میو ، ذوالفقار علی ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) صوفی عظمت اللہ شاہ کا تیسرا سالانہ تین روز عرس 27اگست سے شروع ہو گا، صدارت سجادگان در گاہ نقیب الاولیاء نقیب ثانی حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و عظمت ثانی حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ کریں گے،تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ سید نا حضرت خواجہ خواجگان صوفی محمد عظمت اللہ شاہ قادری، سہروردی، ابوالعلائی، نقشبندی، مجددی، چشتی، صابری، نظامی، جہانگیری، حسنی ، نقیبی کا تیسرے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات سجادگان در گاہ نقیب الاولیاء نقیب ثانی حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و عظمت ثانی حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ کی زیر صدارت 27 اگست تا29 اگست 25.26.27ذوالحج تک جاری رہے گی، 27اگست کو بعد نماز فجر حلقہ ذکر و نعت خوانی، بعد نماز ظہر حاضری زائرین و جلوس،بعد نماز عصر افتتاح، بعد نماز عشا تا فجر تلاوت و نعت، علما کرام اور صوفیا کی تقاریر ہو گی، 28اگست کو بعد نماز فجر حلقہ ذکر و نعت خوانی، بعد نماز ظہر مزار اقدس پر چادر چڑھائی جائے گی، بعد نماز عر جوڑے اور کملی مبارک، بعد نماز مغرب بیعت، بعد نماز عشا محفل سماع و شپ بیداری کی تقریب ہو گی، 29اگست کو بعد نماز فجر قرآن خوانی و رسم صندل ، بعد نماز ظہر مزار اقدس کو غسل دیا جائے گا، بعد نماز عصر ختم خواجگان ومحفل رنگ کے بعد تبرکات تقسیم کئے جائیں گے، بعد نماز عشا احتتامی و خصوصی محفل سماع ہو گی، عرس کی تین روزہ تقریبات میں دنیا بھر سے مریدین، خلفائے عزائم، زائرین کے علاوہ سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126