مصطفی آباد/للیانی : حاجی محمد سلیم شہزاد میئو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے سنیئر نائب صدر نامزد، پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا: حاجی محمد سلیم شہزاد میئو ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما حاجی محمد سلیم شہزاد میئو کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کا سنیئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری، مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد کی طرف سے مبارکباد، اس موقع پر حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی سے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور دن رات محنت کرکے کارکنان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔
کیونکہ کارکنان کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں میں خود ایک کارکن ہوں مجھے کارکنان کے مسائل کا احساس ہے، ہم کارکنان کو یکجا کرکے تحصیل قصور کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنا دیں گے،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا۔