حاجی شیخ محمد صادق کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں: حسین شاہ

ڈیرہ غازی خان: اربن یونین کونسل نمبر 9 سے حاجی شیخ محمد صادق کو چیئر مین اور ملک ظفر اقبال ایڈووکیٹ کو وائس چیئرمین منتخب کرائیں گے ان کی عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے حمایت کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلاک نمبر 10کے معززین، حسین شاہ، بلال وقاص کاکڑ، سہیل احمد بھٹی، رفیق احمد خان دستی، شاہد اقبال بودلہ، سراج دستی امیدوار برائے جنرل کونسلر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی برادریوں اور حلقہ احباب کے ساتھ حاجی شیخ محمد صادق کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب بھی کرائیں گے حاجی شیخ محمد صادق اور ملک ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے معززین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ منتخب ہوکر علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت اقدامات اٹھائیں گے اور حسب سابق عوامی خدمت کے منشور کو برقرار رکھیں گے اور ساتھ دینے والوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔