حاجی غلام محمد ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے صدر منتخب ہوگئے

کراچی : ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے تمام کھلاڑیوں اور عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہو جس میں کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی متفقہ رائے سے نیشنل بنک آف پاکستان کے مشیر برائے کھیل حاجی غلام محمد خان کو ان کی سندھ میں اسپورٹس کی نمایاں خدمات پر کلب کا صدر منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں 28 کھلاڑیوں کے علاوہ تمام عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے میرا ینگ اتحاد فٹ بال کلب سے مکمل تعاون رہے گا اس موقع پر انہوں نے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے 34کھلاڑیوں کے لئے ٹریک سوٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Sports

Sports