دوسری فرض عبادات کی طرح حج بھی فرض عبادت ہے۔ حج اسلام کا پانچوں ستون ہے۔ ”یاد کرو وہ وقت جبکہ ہم نے ابراہیم علیہ السلام کے لیے اِس گھر (خانہ کعبہ) کی جگہ تجویز کی تھی۔ اس ہدایت کے ساتھ کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھو اور لوگوں کو حج کے لیے اذنِ عام دے دو کہ وہ تمہارے پاس ہر دور دراز مقام سے پیدل اور اُونٹوں پر سوار آئیں تاکہ وہ فائدے دیکھیں جو یہاں اُن کے لیے رکھے گے ہیں اور چند مقرر دنوں میں اُن جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اُس نے انہیں بخشے ہیں خود بھی کھائیں اور تنگ دست حجاّج کو بھی دیں۔
پھر اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں اور اِس قدیم گھر کا طواف کریںیہ تھا(تعمیر کعبہ کا مقصد)اور جو کوئی اللہ کی قائم کردہ حرمتوں کا احترام کرے تو یہ اس کے ربّ کے نزدیک خود اس کے لیے بہتر ہے”( الحج ٢٦۔٢٩)”بے شک سب سے پہلی عبادت گاہ جو انسانوں کے لیے ہوئی وہ وی ہے جو مکہ میں واقع ہے اس کو خیر و برکت دہی گئی تھی۔
تمام جہان والوں کے لیے مرکز ہدایت بنایا گیا تھا۔ اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں۔ابراہیم کا مقام عبادت ہے اور اس کا حال یہ ہے جو اس میں داخل ہوا مامون ہو گیا۔ لوگوں پر اللہ کا حق ہے کہ و ہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطا عت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کی پیروی سے انکار کرے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تمام دنیا والوں سے بے نیاز ہے”۔(اَل عمران٩٦۔٩٨) خانہ کعبہ کی بنیا د حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام نے رکھی۔
اس سے قبل حضرت آدم علیہ السلام نے کعبہ کی بنیاد اللہ کے حکم سے رکھی تھی۔ بیہقی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب دلائل النبقّوة میں بروایت حضرت عبداللہ بن عمر و بن عاص علیہ السلام روایت کی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ نے فرمایا کہ حضرت آدم و حوا علیہ السلام کے دنیا میں آنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے جبرائیل امین کے ذریعہ ان کو یہ حکم بھیجا کہ وہ بیت اللہ (کعبہ) بنائیں ان حضرات نے حکم کی تعمیل کر لی تو ان کو حکم دیا گیا کہ اس کا طواف کریں اور ان سے کہا گیا کہ آپ اوّل النّاس یعنی سب سے پہلے انسان ہیں اور یہ گھر اَوّلُ بیت وُضِعَ لِنّاسِ ہے یعنی سب سے پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے (ابن کثیر) بعض روایات میں ہے کہ آدم علیہ السلام کی یہ تعمیر کعبہ نوح علیہ السلام کے زمانے تک باقی تھی طوفان کی وجہ سے منہدم ہوئی اس کے بعد ابرا ہیم علیہ السلام نے انہی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کی۔اس کے بعد قبیلہ جرہم نے اس کی تعمیر کی۔ پھر عمالقہ نے تعمیر کی۔ پھر قریش نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ابتدائی زمانے میں تعمیر کی۔
Prophet Muhammad (PBUH)
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ موجودہ تعمیر کو منہدم کر کے اس کو با لکل بناء ابرہیمی علیہ السلام کے مطابق بنا دوں لیکن نو مسلم نا واقف مسلمانوں میں غلط فہمی پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔اس ارشاد کے بعد آپ زیادہ حیات نہیں رہے۔حضرت عبداللہ بن زبیر حضرت عائشہ کے بھا نجے رسول ۖاللہ کا یہ ا رشاد سنے ہوئے تھے۔
انہوں نے بیت اللہ منہدم کر کے ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بنا ابراہیمی علیہ السلام کے مطابق بنا دیا۔ ظالم الاُمة حجاج بن یوسف نے گوارا نہ کیا کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک ان کی مدح و ثنا ء کا ذریعہ بنا رہے اس لیے لوگوں میں یہ مشہور کیا گیا کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ فعل غلط تھا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ نے اس کو جس حالت پر چھوڑا تھا۔
ہمیں اسی حالت پر اس کو رکھنا چاہیے اس بہانے بیت اللہ کو پھر منہدم کر کے جس طرح قریش نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے ابتدائی دور میں بنایا تھا بنا دیا گیا۔ حجاج بن یوسف کے بعد بعد مسلمان بادشاہوں نے پھر حدیث مذکور کی بنا پر یہ ارادہ کیا لیکن اس زمانے کے امام حضرت امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ فتویٰ دیا کہ اب بار بار بیت اللہ کا منہدم کرنا اور بنانا آگے آنیوالے بادشاہوں کے لیے بیت اللہ کا ایک کھلونا بنا دے گا اس لیے جس حالت میں ہے ویسے ہی چھوڑ دینا چاہیے۔
تمام امت نے اسے قبول کیا اس لیے وہی حجاج بن یوسف کی ہی تعمیر باقی ہے البتہ مرمت کا سلسلہ جاری ہے (تفسیر معارف القرآن مفتی محمد شفیع صاحب مفتی اعظم پاکستان) اسے تمام لوگوں کے لیے عام کیا۔ تمام عرب والے حج کے زمانے میں چار ماہ قتل و غارت نہیں کرتے تھے اور حج کے لیے راستے محفوظ بناتے تھے۔ حج اسلام کا ایک رکن ہے جیسے توحید، نماز، زکوٰة۔ رمضان۔حج حضرت ابراہیم کے عہد٤٥٠٠ سال سے عربوں میں عبادت کا مسلم طریقہ چلا آ رہا تھا۔اور قدیم اہلِ عرب اس سے تمدنی اور مالی فوائد حاصل کرتے تھے۔
تمام عرب سے لوگ یہاں آ کر اپنا مال فروخت کرتے دوسروں سے مال خریدتے، شعر و شاعری کے پروگرام ہوتے ایک میلے کا سا سماں بن جاتا تھا۔ مگر عبادت کیا تھی سیٹیاں بجاتے، کعبہ کا طواف برہنا ہو کر کرتے تھے، قربانی کے جانور خانہ کعبہ کی دیوار کے ساتھ رکھ دیتے، جانوروں کا خون خانہ کعبہ کی دیواروں پر لگاتے تھے۔ ایک خدا کے علاوہ تین سو ساٹھ بتوں کی پوجا کرتے تھے اور کہتے تھے مانتے تو ہم ایک اللہ کو ہیں مگر یہ بت ہمارے سفارشی ہیں یعنی جو توحیدی طریقہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کو سکھایا تھا اُس کو چھوڑ چکے تھے شرک میں مبتلا ہو گے تھے۔ فتح مکہ کے موقعہ پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین سو ساٹھ بت توڑ ڈالے تھے۔
Khana Kaba
باقی اصلاح بعد میں کی۔ جب ٨ھ میں مکہ فتح ہو گیا تو اس کے بعد پہلا اسلامی دور کا حج پرانے طریقے پر ہی ہوا۔ یعنی وہی جو عربوں میں قدیم زمانے سے راج تھا دوسرا حج ٩ ھ میں مسلمانوں نے اپنے طریقے پر کیا اور مشرکین نے اپنے طریقے پر کیا۔
تیسرے سال جب بلکل شرک کا استیصال ہو گیا تب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج ادا فرمایا۔ اس حج کو حج اکبر کہتے ہیں جو مقررہ حج کی تاریخوں میں ادا ہوا۔ ویسے خانہ کعبہ جا ناعمرہ ہوتا ہے۔ اسلامی دور کے دوسرے حج کے موقع پررسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو بکر اور بعد میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مکہ بھیجا اور ساتھ یہ فرمایا کہ ان باتوں کا اعلان حجاج کے سامنے کرو۔(١)جنت میں کوئی شخص داخل نہیں ہو گا جو دین اسلام کو قبول کرنے سے انکار کرے۔(٢)اس سال کے بعد کوئی مشرک حج کے لیے نہ آے۔(٣)بیت اللہ کے گرد برہنہ طواف کرنا ممنوح ہے۔
(٤)جن لوگوں کے ساتھ رسول کا معاہدہ باقی ہے یعنی جو نقصِ عہد کے مرتکب نہیں ہوے ان کے ساتھ مدت معاہدہ تک وفا کی جائے گی۔.یعنی اسلامی دور کے تیسرے سال حج کے قدیم طریقے کی اصلاح کر دی گی اور خالص توحیدی طریقے سے حج ادا کیا گیا۔ اگر حج کی نیت کر لی گی ہو تو اسے پوراکرنا چاہیے. قربانی کے بعد بال ترشو اے جائیں قربانی سے پہلے نہیں.قربانی میسر نہ ہو توحج کرنے والے کو تین روزے حج کے دوران اور سات روزے گھر آ کر رکھنے ہیں اسطرح ١٠ روزے پورے کرنے کا حکم ہے یعنی مقررہ روزے رکھنے کا. حج کے دوران اسلامی اخلاقیات کا خیا ل رکھنا اور اس پر عمل نہایت ضروری ہے۔ تقویٰ جس کا قرآن شریف میں بار بار ذکر آیا ہے،حج کے دوران زادہ راہ اس ہی تقویٰ کو بنانے کا حکم ہے۔ یعنی بہترین زادِراہ تقویٰ ہے۔ اس میں تمام چیزیں آ جاتی ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے اس گھر کا حج کیا اور اس میں شہوت اور فسق و فجور سے اجتناب کیا وہ اس طرح پلٹا جیسے اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔
یعنی تمام گناہ معاف ہو گئے۔ مَشغرِ حرام(مزولفہ) کے پاس ٹھہر کر اللہ کو یاد کرنا چاہیے جسطرح اللہ نے ہدایت دی ہے۔ جب حج کے ارکان ادا کر دیے جائیں بھر جس طرح مشرک اپنے آباؤ اجداد کا ذکر کرتے تھے اَب تم لوگ اللہ کا ذکر کرو۔ قریش اور اُن کے رشتہ دار قبائل نے اپنے لیے یہ طریقہ ایجاد کیا ہوا تھا کہ عام عرب کی طرح عر فات تک نہیں جاتے تھے اس بات کی اصلاح کر دی گئی کہ تمام لوگ ایک جیسا عمل کریں گےْ۔ زندگی بھر میں صرف ایک دفعہ حج فرض ہے اور ساتھ یہ بھی ہے کہ بندہ قوت بھی رکھتا ہو یعنی استطاعت۔ حدیث میں حضرت ابو امامہ سے روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کو کسی صریح حاجت نے روکا ہو، نہ کسی ظالم سلطان نے نہ کسی روکنے والے مرض نے اور پھر اُس نے حج نہ کیا ہو اور اسی حالت اسے موت آجائے تو اسے اختیار ہے خواہ یہودی بن کر مرے یا نصرانی بن کر مرے۔
قارئین !حج فرض کے ساتھ ساتھ انسان کی فطری تربیت کے لیے بھی ہے مسلمان اللہ کا اس زمین میں خلیفہ ہے اِس کا کام اللہ کے دین کو قائم اور جاری رکھنا ہے۔ یہ کام صرف جہاد فی سبیل اللہ سے ہی ممکن ہے جہاد فی سبیل اللہ میں جو تکلیفیں پیش آتی ہیں حج اُس میں مدد گار ہوتا ہے۔ ظا ہر ہے انسان حج کے سفر میں گرمی سردی ناموافق حالات میں جو تکالیف اُٹھاتا ہے اس سے انسان کی عبادت کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہوتی ہے جو اس جہاد فی سبیل اللہ میں کام آتی ہے۔ تمام ارکانِ اسلام اللہ تعالیٰ نے اس ترتیب سے بنائے ہیں کہ وہ انسان کے لیے اس بڑے کام یعنی جہاد فی سبیل اللہ میں مدد گار ہوں۔ اس کے علاوہ حج مسلمانوں کی اجتماعیت، اتحاد اور طاقت کا مظہر ہے۔ اللہ ہم سب کو اپنے گھر جانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔