اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق ڈی جی حج راو شکیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، راو شکیل کے وکیل نیموقف اختیار کیا کہ ملزم ٹرائل میں تاخیر کا باعث نہیں بنا پھر بھی دو سال سے قید ہے ،حامد سعید کاظمی کو بھی اسی بنیاد پر ضمانت ملی۔
لہذا ان کے موکل کو بھی ضمانت پر رہا کیا جائے، ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی گئی ، پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے تاخیری حربوں کے باعث ٹرائل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔