اسلام آباد (جیوڈیسک) حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احمد فیض کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ سے سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی
دوران سماعت اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احمد فیض کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
اور جلد وطن واپس لایا جائے گا۔ اس موقع پر جسٹس جواد نے ملزم کو کتنے دن میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کو انتظامات کا کہہ دیا ہے۔
جسٹس جواد نے کہا کہ سعودی عرب کا مجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل بہت تیز ہے اور ملزم کو پکڑنے کے بعد جہاز میں بٹھا کر بھیج دیتے ہیں، احمد فیض کو بھی 48 گھنٹے میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور یہ بھی بتایا جائے۔
کہ مارچ 2013 سے اب تک کتنے پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔ جسٹس جواد نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حاجیوں کو تو لوٹنا چھوڑ دیں، حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم کو پکڑنے میں 4 سال لگے تاہم اب اسے 48 گھنٹے میں پیش کیا جائے۔