راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی سمیت چاروں ملزمان کیخلاف حج انتظامات میں کرپشن کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔
مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر غضنفر عباس نے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر اختر کی عدالت میںبیان دیتے ہوئے یہ کہہ دیا ہے کہ دوران تفتیشی حامد سعید کاظمی کیخلاف حج انتظامات میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا،ان کے تمام اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس بھی لیگل تھے۔
اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس میں بھی کرپشن کا کوئی لین دین سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کرپشن کرنیکا کوئی ریکارڈ مقدمہ کے ریکارڈ پر آیا ہے، اس بیان کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر اس اسکینڈل کی تفتیش کیلیے بار مقررکیے جانیوالے سابق آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو غیر ضروری گواہ قرار دیتے ہوئے ترک کر دیا گیا ہے۔