مکہ معظمہ (جیوڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حج کے لیے آنے والے اللہ کے معزز مہمانوں کی خدمت پر فخر ہے۔
منیٰ کے شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دنیا بھر سے حج کے لیے آئی اہم شخصیات اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر عالمی رہ نمائوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔
معزز مہمانوں سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور سہولیات کا تذکرہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مملکت اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔
انہوں نے دنیا کے کونے کونے سے آئے مسلمان عالمی رہ نمائوں اور دیگر حجاج کرام کو حج کی ادائی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حج جیسی عظیم عبادت عالم اسلام کے اتحاد، رواداری، مذاکرات اور اخوت کا درس دیتی ہے۔ میں تمام حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائی پرانہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سب کے کیےاس حج کو خیر، بھلائی کا ذریعہ قرار دینے کے لیے دعا گو ہوں۔
شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری توجہ کا مرکوز محور حجاج کرام اور ان کی خدمت ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی بہتر خدمت اورحج کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ فرئضہ حج کی ادائی کے کے لیے دنیا بھر کے 130 ملکوں اور 170 نسلوں کے اڑھائی ملین مسلمان میدان عرفات میں جمع تھے۔ یہ سب ایک ہی عظیم مقصد اور ایک عظیم عبادت کے لیے جمع تھے۔ میں حج کو پرامن رکھنے میں بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔