پاکستان (جیوڈیسک) پاکستانی سفیر کی درخواست پر بھی سعودی حکومت حج کوٹہ میں بیس فیصد کمی کا فیصلہ واپس لینے پرآمادہ نہ ہو سکی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نعیم خان نے سعودی وزارت حج کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پاکستانی وزارت مذہبی امور پچاس فیصد سرکاری کوٹہ کے نواسی ہزار چھ سو پانچ حجاج کی رہائش اور ایئر ٹکٹس کی نصف ادائیگی کر چکی ہے۔ سعودی حکام کو یہ بھی بتایا گیا کہ کوٹے میں کمی سے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز بھی متاثر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج کے حکام نے حکومت پاکستان کو اختیار دیا ہے کہ حکومت اپنے انتظام کے تحت سرکاری کوٹہ کے تمام درخواست گزاروں کو حج کی سہولت دے سکتی ہے اور بیس فیصد کمی کا سارا بوجھ پرائیویٹ ٹور آپریٹر پر ڈال سکتی ہے۔ اس سے پہلے سرکاری اور پرائیویٹ حج کوٹہ میں برابر کی بنیاد پر دس دس فیصد کمی کی شرط تھی۔