حج کی مبارک گھڑی اور قربانی کی سنت انبیاء کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے،

karachi

karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ ، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو مبارک ہے کہ اللہ عزوجل نے انہیں اپنے گھر کی زیارت اور سنت ابراہیمی علیہ السلام ادا کرنے کے لئے اپنے گھر میں مہمان کیا، اسلام ایک عالمگیر مذہب اور مسلمان ایک عالمی شناخت ہیں، اسلامی حکومتیں اور اسلامی سلطنتیںاسلام کی قوت کا مظہر ہیں، گزشتہ سال حج میں بڑی تعدا د میں شہادتیں اللہ عزوجل کی مشیت کے مطابق ہیں ،اللہ عزوجل اس وقت مکمل جلال میں ہیں ۔

نا مناسب اور رویئے اور الزامات کی سیاست سے پرہیز کیا جائے، دونوں فریق صبر و تحمل اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، مسلمانان عالم کی حالت اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کی غفلت کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، اگر اسلامی حکومتوں کے سربراہان نے اپنی غفلت اور مغرب نواز غلامی کو ترک نہ کیا تو پھر اللہ عزوجل ان کی حکومتیں اور بادشاہت کو پلٹ کر ان سے بہتر لوگ ان پر نافذ کردے گا، خادمین و کارکنان جمعیت علماء پاکستان سے ملاقاتوں میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ قربانی صبر و تحمل، عزم و استقلال، اخلاص و قربانی اور انانیت کو ختم کرنے کا سبق دیتی ہے اور فلسفہ قربانی کی اصل یہ کہ انسان کے دل سے حرص ولالچ، غرور و تکبر، نمود و نمائش ختم ہوجائے، اور وہ جذبہ ایثا ر کے ساتھ اپنے رب کے حضور اپنی ذات کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرے ۔

کیونکہ قربانی صرف جانور کی قربانی نہیں ہے، بلکہ جان ، اولاد اور مال سب کی قربانی ہے، حج کی مبارک گھڑی اور قربانی کی سنت مسلمانان عالم کے لئے بہترین سعادت ہے، حج کی مبارک گھڑی اور قربانی کی سنت انبیاء و مرسلین کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے،ساری دنیا کے مسلمان یکسانیت، مساوات، اخوت، عالمگیر مذہبی و معاشرتی، معاشی و سماجی زندگی کا عملی نمونہ پیش کرتے ہیں ، اور خطبہ حجتہ الوداع کی حقیقت کو واضح کرتے ہیں,عید قربان پرامیر معظم سلطنت عراق صدام حسین شہید کو ضرور یاد رکھا جائے گا، ان کی شہادت اکیسویں صدی کے مسلمانوں کے لئے تاریخی المیہ تھا، جس کا نقصان عرب و عجم کے مسلمان ممالک آج تک بھگت رہے ہیں، چرم قربانی کے حوالے سے مناسب فیصلہ کیا گیا ۔

کھال مدرسے ومسجد کی ہے، اسے گولی و بارود خریدنے والے استعمال کرتے رہے ہیں، مسلمانان عالم اس بات کا عملی ثبوت دیتے ہیں کہ اللہ ایک ہے، رسول اللہ ۖ اللہ کے محبوب اور آخری نبی ہیں اور قرآن کتاب علم و حکمت اور کائنات کے تمام علوم کی دانش کدہ ہے،شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ عید قربان پر سیکورٹی کے مناسب اقدامات کئے جائیں جن کو کھال نہیںملے گی وہ حالات خراب کرینگے ۔

نورانی میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان