اسلام آباد (جیوڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین کا حجاز مقدس کا سفر شروع ہو گیا۔ تمام اہم شہروں کے ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
اسلام آباد سے تین سو اٹھائیس عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہوئی۔
اس موقع پر عازمین کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد بھی ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت استطاعت سے بڑھ کر عازمین کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی سے بھی نجی ائیرلائن کی پرواز تین سو بیس عازمین کو لے کر حجاس مقدس کیلئے روانہ ہوئی۔
لاہور سے پہلی حج پرواز دوسو بیس مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ اس سال ایک لاکھ سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔