قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، حج آپریشن کے دوران کوئی بھی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا جائیگا، ایم ڈی پی آئی اے محمد جنید یونس نےذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
حج آپریشن آٹھ ستمبر سے شروع کیا جائیگا جس میں جمبو 747، بوئنگ 777 حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کے موقع پر کوئی بھی جہاز پر نہیں لیا جائے گا،ایم ڈی پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے میں سات نیرو باڈی طیارے ستمبر سے اکتوبر تک شامل کرلیے جائیں گے