حج کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کو امیر پٹی اور ایم آر پی کی جانب سے مبارکباد

Hajj

Hajj

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اللہ انسان کی نیت ‘ عبادت اور ریاضت کو قبول کرنے والا ہے اسلئے وہ حجاج کے حج کو ضرور قبول فرمائے گا مگر ذاتی مفادات کیلئے قوم کے نام پر قرض لیکر حکمرانوں نے قوم کے ہر فرد کو ایک لاکھ چالیس ہزار کا مقروض بنادیا ہے۔

اور قرضدار پر حج فرض نہیں ہے جبکہ قرضدار کے حج کی قبولیت کے حوالے سے علماءہی بہتر بتاسکتے ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ یہ قوم حکمرانوں کی بد اعمالیوں کی سزا دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ لاقانونیت ‘ مفلسی ‘ غربت اور نا انصافی کے ساتھ قرض کی صورت بھگت رہی ہے جبکہ ایک جانب دہشتگردوں نے مساجد کو نمازیوں سے محروم کردیا ہے تو دوسری جانب حکمرانوں کی قرض پالیسی نے قوم پر اسلامی فرائض ادائیگی کی اہلیت پر بھی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

مگر یہ ظالم پھر بھی باز آنے کی بجائے مزید قرض لینے میں مصروف ہیں اور وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں بے وجہ و بے سبب 74نمک خواروں ‘ رشتہ داروں اور احباب کے قافلے کے ساتھ شریک ہوکر قوم کو 15کروڑ کا چونہ لگانے کو حب الوطنی گردان رہے ہیںحالانکہ قوم جانتی ہے کہ وزیراعظم کے بلند و بانگ دعوے توانائی بحران اور غربت سے نجات کے دعووں کی طرح دھاک کے تین پات ہی ثابت ہوں گے!۔