کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی حرم فورم کے تحت خواتین حجاج کے لئے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے حرم فورم کراچی کی نگراں امینہ سلیم نے کہا کہ حج کی ادائیگی دراصل اللہ سے کئے ہوئے عہد کی یاد دلاتی ہے کہ ہم اللہ کی زمین پر اس کا نظام نافذ کریں گے اور اس کی اطاعت اور فرمانبرداری پوری سپردگی سے کریں گے۔ قیامت کے دن عرفات کا میدان ہی میدان حشر ہوگا جس میں ہم سے میثاق ازل کا جواب طلب کیا جائے گا۔
انہوں نے خواتین حجاج کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال لاکھوں لوگ حج کی ادائیگی کرتے ہیں اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ امت مسلمہ ایک جسد واحد کی مانند ہے مسلمان خواہ دنیا کے کسی کونے میں ہوں لیکن ان کا کلمہ ایک ہی ہے اور اسی کی بنیاد پر یہ اکٹھے ہوتے ہیں۔