اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حج کے بعد پی آئی اے کے بوئنگ 747 گراؤنڈ کر دیے جائیں گے اورنئے طیارے آنے پر بوئنگ 737 بھی گراوٴنڈ ہو جائیں گے۔ وزیر انچارج کابینہ سیکرٹریٹ نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت کا اے 310 جہاز بھی گراؤنڈ کرنے کا ارادہ ہے ، پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 16 ہزار 58 ہے اورگزشتہ دور حکومت میں دو ہزار 812 ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا۔
بیان میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کو گزشتہ 6 ماہ میں جعلی کاغذات پرمسافر لے جانے کے باعث 41 لاکھ 59 ہزار روپے جرمانہ ہوا۔ وزیرمملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بتایا کہ پی آئی اے مسلسل خسارے میں ہے ، فوری طور پر نئے روٹس پر جانا ممکن نہیں، حکومت نے لیز پر طیارے لینے کے لیے 16 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔