عازمین حج رات مزدلفہ میں قیام کے بعد آج صبح منی جائیں گے

Hajj Munah

Hajj Munah

ریاض (جیوڈیسک) عازمین حج رات مزدلفہ میں قیام کے بعد آج صبح منی کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہاں بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے بعد عازمین حج کے قافلے میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچے۔ جہاں رات بھرقیام کے دوران تلاوت قرآن اور تسبیح و تہلیل کا سلسلہ جاری ہے،اس دوران عازمین حج رمی جمرات کے لیے کنکریاں بھی چن رہے ہیں۔

آج طلوع آفتاب کے بعد وہ منی روانہ ہوں گے جہاں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا فریضہ انجام دیں گے۔ کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کی جائے گی اور سرکے بال منڈوا کر احرام اتار کر عام لباس پہن لیں گے۔ پھر خانہ کعبہ کا طواف کریں گے۔ طواف کے بعد حجاج کرام پھر منی جائیں گے۔ جہاں 2 راتیں گزاریں گے اور اسی دوران تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے۔