حجاج کرام اللہ کی حکمرانی قائم کرنے کا عزم لے کر واپس آتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ کا عظیم الشان اجتماع امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار ہوتا ہے اور حجاج اکرام میدان عرفات میں اللہ تعالی سے کئے گئے عہد کی تجدید کرتے ہیں اور یہ عزم کر کے لوٹتے ہیں کہ میدان عمل میں نکلیں گے اور زندگی کے ہر شعبے میں اللہ اور اس کے رسول کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مرکز و محور بھی زندگی کے ہر شعبے میں اللہ اور اس کے رسول کی حکمرانی قائم کرنا اور وطن عزیز کو اسلامی اور خوشحال ملک بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قباء ، فیڈرل بی ایریا میں مرکز قرآن و سنة جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں دیئے گئے ۔ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استقبالیے سے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، مولانا عبدالوحید نے بھی خطاب کیا جبکہ حجاج کرام نے سفر حج، مقامات مقدسہ کی زیارت اور فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے۔ اسامہ رضی نے کہا کہ حج کا پیغام یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائیں اور ہماری زندگی کا ہر لمحہ رضائے الٰہی کے حصول میں گزرے۔

امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا کہ حج کی عبادت اپنے رب سے والہانہ محبت کے اظہار، قربانی، ایثار، سخت سفر، کوشش اور اپنے جان، مال اور اُس کی راہ میں جسمانی جدوجہد کا نام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حج کا اصل مقصد پیغام نہ صرف اپنے گناہوں کی معافی بلکہ زندگی کے ہر دائرے میں شریعت کا نفاذ اور اقامت دین کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔

مولانا عبدالوحید نے کہا کہ حج کا حقیقی مقصد اللہ کو راضی کرنا اور اپنے گناہوں کی مغفرت کرانا ہے ارکان حج ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ ہمیں بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوہ کی پیروی کرنی چاہئے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320