مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) آج لاکھوں فرزندانِ توحید حج کا رکن اعظم ‘وقوفِ عرفات’ ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران فضیلت کے حامل ایّام میں انسانوں کے بیچ حُسنِ سلوک کی بہت سی صورتیں اور مواقف سامنے آ رہے ہیں۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجسنی SPA کے کیمرے نے بھی ایک تصویر محفوظ کی ہے۔ تصویر میں ایک عمر رسیدہ خاتون اپنی وہیل چیئر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
وہیل چیئر پر “أمِّ فاتح” الجزائر لکھا ہوا ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ خاتون کا تعلق الجزائر سے ہے۔ خاتون کے ساتھ اُن کے دو جوان بیٹے بھی ہیں جنہوں نے اپنا بھاری سامان اُٹھا رکھا ہے۔ اس کے باوجود یہ دونوں پیدل سفر کے دوران بار بار رُک کر اپنی مں کے چہرے کو گیلے کپڑے سے پوچھ رہے ہیں تا کہ ماں کو محسوس ہونے والی گرمی کی شدّت میں کمی لا سکیں۔
اس کے علاوہ بیٹوں نے اپنی ماں کے سَر پر ایک چھوٹی چھتری بھی لگا رکھی ہے تا کہ ماں کو دُھوپ سے بچا سکیں۔
اس دوران تصویر میں ایک بیٹا پسینے میں شرابور نظر آ رہا ہے جو بیٹے کے ان جذبات کا اظہار ہے کہ اُس کی ماں سب سے زیادہ اہم ہے۔