حج کوٹہ کیس میں وزارت مذہبی امور سے 10 جون تک جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے حج کوٹا کیس میں وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کا موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ حج پالیسی 2014 کےتحت کوٹا کی الاٹمنٹ میرٹ پر کرنے کا حکم دے اور ٹیکس ڈیفالٹراورسزا یافتہ حج ٹورز آپریٹرز کو نااہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد وزارت مذہبی امور کو 10 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ 23 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں قرار دیا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا۔ اہل ٹور آپریٹرز کو آگے نہیں آنے دیا جا رہا اور کوٹا ایسے لوگوں کو دیا گیا جن کی کارکردگی پہلے ہی ناقص ہے۔