لاہور (جیوڈیسک) پرواز حجاج کو لیکر علامہ اقبال ایٔرپورٹ پہنچی تو حجاج کرام کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔
حجاج نے حج کے فریضے کی ادائیگی کو سعادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنوں سے ملنے کی چاہت اپنی جگہ لیکن روح پرور اور ایمان افروز مقامات اور ماحول سے دوری انہیں غم زدہ کیے ہوئے ہے۔
حجاج کرام نے سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ حج کے دوران کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہوا۔
نجی ائیر لائن کی پہلی پرواز کے بعد پاکستان ائیر لائن بھی 400 حجاج کرام کو لیکر 17 ستمبر کو شام پانچ بجے لاہور پہنچے گی۔