ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں وفاقی وزیر کا قلمدان سنبھالنے کے بعد تاریخی استقبال کے بعد زرائع سے گفتگو میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے جو حج و عمرہ کوٹہ کم کیا ہے اس کا تفصیلی خط آجانے کے بعد جو بیس فیصد کم کیا گیا ہے اس پر سعودی حکومت سے بات کی جائے گی تاکہ اس مسئلہ کا فوری حل نکالا جاسکے،
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج و عمرہ کوٹہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے بھی کم کیا گیاہے جس پر وزیر اعظم پاکستان جلد سعودی حکومت سے رابطہ کریں گے تاکہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کی جاسکے، صوبہ ہزارہ ہماری جدو جہد کا پہلے بھی حصہ تھا اوراب بھی رہے گا اور اس کے قیام کیلئے کو ششیں جاری رہیں گی۔
اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی کپٹن محمد صفدر کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کا ہزارہ دوسرا گھر ہے جہاں لاہور میں میٹرو س چلی ہے تو ہزارہ میں ٹرین چلے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ میں بہت جلد موٹروے کے منصوبے پر کام شروع ہو گا اور ہزارہ میں ڈرائی پورٹ بھی بنایا جائے گا۔