حج ویزوں پر کوٹہ سسٹم ختم اور حج اخراجات کم کئے جائیں۔ راجونی اتحاد

Pilgrimage

Pilgrimage

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خیرپور سماجی کونسل کے چیئرمین عبدالجبار شیخ کے داد احاجی رضا محمد شیخ کے انتقال پر پاکستان راجونی اتحاد کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ و دیگر نے شرکت کی۔

مرحوم کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے ساتھ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجونی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہوں و رہنماوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پٹرول کی ارزانی اور پی آئی اے بحران کے خاتمہ پر پی آئی آئے کے بیرون ملک کرایوں میں نصف تک کمی کے باجود وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات میں تخفیف کی بجائے اضافے کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حج ویزوں کو کوٹے کی شکل میں منظور نظر شخصیات میں بانٹ کر غریب عوام کو مقدس فریضے کی ادائیگی سے محروم کرنے کی سازش کی بجائے حج اخراجات کم کئے جائیں تاکہ ہر پاکستانی مسلمان با آسانی اس مذہبے فریضے کو ادا کرنے کا اہل ہو سکے۔