سپریم کورٹ نے حج بدانتطامی کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی استثنی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گھر بیٹھے کسی کو استثنی حاصل نہیں ہوتا۔ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے وفاق کا موقف طلب کرلیا۔ حج کرپشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ہوسف رضا گیلانی کی استثنی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئیا یف آئی اے اوروزارت مذہبی امور کو بدعنوانی کی جامع تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گھر بیٹھے استثنی نہیں ملتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ چھبیس کروڑ وصول کرنے ہیں۔ ایک روپیہ وصول نہیں ہوا۔ کیس کب تک چلایا جائے گا. ڈائریکٹرایف آئی اے نے عدالت کو بتایاکہ شواہداکھٹے کرنے کیلئے اندرون اوربیرون ملک کوششیں کررہے ہیں۔
تفتیس میں سعودی عرب کے لوگ تعاون نہیں کر رہے۔ احمد فیض کا ریڈ وارنٹ جاری کردیا ہے۔جبکہ ملزم راشکیل کی جائیداد ضبط کرلی گئی ہیجسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ سعودی عرب والوں یہاں کی سب معلومات ہوتی ہے۔ عدالت نے معاملہ پر وفاق کا موقف طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ کیس کی آئندہ سماعت تیئس جولائی کو ہو گی.