ہجویری ٹائون اور مظفر کالونی سمن آباد میں میڈیکل سٹوروں پر عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا
Posted on March 21, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد( تحصیل رپورٹر)ہجویری ٹائون اور مظفر کالونی سمن آباد میں میڈیکل سٹوروں پر عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہجویری ٹائون اور مظفر کالونی میں میڈیکل سٹوروں پر عطائی ڈاکٹروں نے بندے مار کلینک کھول رکھے ہیں مذکورہ عطائی ڈاکٹر محکمہ صحت کے عملہ کو لاکھوں روپے کا بھتہ دیکر میڈیکل سٹوروں پر لوگوں کا چیک اپ کر کے ناقص ادویات دے رہے ہیں حالانکہ میڈیکل سٹورو ںپرکوئی عطائی ڈاکٹر پریکٹس نہیں کر سکتا۔
اہل محلہ نے وزیرا علیٰ پنجاب شہبازشریف،ڈی سی او نور الامین مینگل سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل سٹوروں پر کلینک کھولنے والے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔کارروائی کیلئے ایسے آفیسر کی ڈیوٹی لگائی جائے جو بھتہ لینا پسند نہیں کرتے انہوںنے کہا ہم پہلے بھی کئی درخواستیں دے چکے ہیں ۔عطائی ڈاکٹر بھتہ دینے کی وجہ سے اتنے بااثر ہو چکے ہیںکہ انہیں کوئی ڈرگ یا محکمہ صحت کا انسپکٹر ہاتھ نہیں ڈالتا ان عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے لوگ کئی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں یا جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔