واشنگٹن (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مذاکرات دوستوں سے نہیں دشمنوں سے کیے جاتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد ہیں۔