لاہور (جیوڈیسک) حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے بھر میں سیکورٹی سخت کی جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں اضافی نفری تعینات کی جائے جبکہ حساس مقامات کی سخت نگرانی کی جائے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر مسلم کی عبادت گاہیں اور ان کے دفاتر کی بھی سیکورٹی سخت کی جائے۔