کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چار سال میں دنیا بھر میں حلال فوڈ، لائف اسٹائل مصنوعات اور اسلامی مقامات کی زیارت پر 3700 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے ، گلوبل اسلامک اکانامی نے رپورٹ جاری کر دی۔
گلوبل اسلامک اکانامی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 10 سال میں حلال فوڈ مارکیٹ میں کافی تبدیلی آچکی ہے ۔ آئندہ 4 سال میں عالمی سطح پر حلال فوڈ ، لائف اسٹائل مصنوعات اور اسلامی مقامات کی زیارت کا کُل حجم 11 فیصد اضافے سے 3700 ارب ڈالر ہو جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں عالمی سطح پرصرف حلال فوڈ کے شعبے کا حجم 2530 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جبکہ اسی عرصے کے دوران اسلامی مقامات کی زیارت مجموعی عالمی سیاحت کے شعبے کی 12 فیصد ہو جائے گی اور آئندہ چار سال میں دنیا بھر کے عوام اسلامی مقامامات کی زیارت پر 238 ارب ڈالر روپے خرچ کیے جائے گے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی حلال فوڈ اور مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم اربوں ڈالر ہے۔