حلیم عادل شیخ کا سرکاری کوارٹرز متاثرین کیلئے بس فراہم کرنیکا اعلان

Haleem Adil Shaikh

Haleem Adil Shaikh

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہ نما حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمار کیے گئے سرکاری کوارٹرز کے متاثرہ افراد کے لئے ریلیف بس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں گرائے گئے کوارٹرز کے متاثرین سے ملاقات کی اور انکے مسائل معلوم کئے۔

انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ ملازمین کے کوارٹر ز مسمار کرنے کے واقعہ کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ آج انسانیت کا سر شرم سے جھگ گیا ہے، سائیں سرکار نے بغیر کسی نوٹس کے غریبوں سے ان کی چھت چھین لی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت چاہتی تو ان کو فوری گھردیتی، لیکن سب سیاست کی نذر ہوگیا، حلیم عادل نے گھرمسمار کرنے پر حکومت کے خلاف قانونی کارروائی اورمتاثرہ افراد کے لئے ریلیف بس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔