ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ مووی “ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون نے اوپننگ ڈے پر 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے کا ریکارڈ بنالیا۔
ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون میں ایک بار پھر جینفر لورینس اور ان کے ساتھی کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔
فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔امید کی جارہی ہے کہ اپنے پہلے ہفتےکے اختتام تک “ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون 160 ملین ڈالر بٹورنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
اگرایسا ہوگیا تو یہ فلم اوپننگ ویک اینڈ پر اب تک سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں شمار ہوگی۔گزشتہ دو ہنگر گیمز فلمیں اوپننگ ویک اینڈ پر 150 ملین ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔