’ ڈیڑھ عشقیہ‘ کیریئر کا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہوگی: اداکارہ ہما قریشی

Huma Qureshi

Huma Qureshi

ممبئی (جیوڈیسک) ’بالی وڈ اسٹار ہما قریشی کہتی ہیں ’ڈیڑھ عشقیہ‘ کیریئر کا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہوگی۔ بالی وڈ فلم ،،ڈیڑھ عشقیہ،، کل ریلیز کے لیے تیارہے۔ پاکستان میں ڈیڑھ عشقیہ جیوفلمز کے بینر تلے ریلیز ہوگی۔

ڈیڑھ عشقیہ کی ہیروئن ہما قریشی کہتی ہیں فلم کیریئر کا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہوگی۔ جو انہیں یکدم بہت اونچائی تک لے جائے گا۔فلم میں مادھوری، نصیرالدین شاہ، ارشد وارثی اور ہما کو دو مختلف جنریشنز کی محبت کرتے دکھایا گیا ہے۔

ہما نے باتوں باتوں میں اسٹارز کی پول پٹیاں بھی کھولیں، کہتی ہیں، ’مادھوری بہت اچھی ہیں، غصہ بھی آئے تو مسکراتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا نصیر الدین صاحب بہت سمجھدار اور ذہین ہیں، لیکن ارشد سے سنجیدہ گفتگو تو کرہی نہیں سکتے۔ ہما قریشی نے خواہش ظاہر کی کہ کاش انہیں بھی شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کا موقع ملے۔ جو یادگار لمحہ ہوگا۔