ڈیڑھ سال سے زائد گزرنے کے بوجود ٹی ایم اے کروڑ سکیورٹی فیس واپس نہیں کر رہی

کروڑ لعل عیسن: ڈیڑھ سال سے زائد گزرنے کے بوجود ٹی ایم اے کروڑ سکیورٹی فیس واپس نہیں کر رہی۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ یہ بات کروڑ کے تاجر حاجی عبدالخالق انصاری نے اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2011-2012 میں ٹی ایم اے کروڑ نے ناکارہ فرنیچر اور سکریپ پائپ وغیرہ کے ٹینڈر لگائے تھے اور سکیورٹی کے طور پر میں نے 2 جگہ دس دس ہزار کے حساب سے بیس ہزار روپے جمع کروائے تھے اور ٹینڈر مجھے نہ مل سکے لیکن ڈہڑھ سال سے زائد عرصہ گزر گیا میں ٹی ایم کروڑ کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں لیکن حکام سکیورٹی واپس کرنے کا نام بھی نہیں لے رہے۔ اعلیٰ حکام فی الفور نوٹس لیں۔