آل پاکستان مسلم لیگ کی دعوت حلیم‘ سیاسی و سماجی رہنماوں کی شرکت

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پبلک فورم آف پاکستان کے چیئرمین اوراے پی ایم ایل کے سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کی جانب سے محر ام الحرام کے سلسلے میں منعقدہ دعوت حلیم میںاے پی ایم ایل سندھ کے صدر شہاب الدن شاہ حسینی‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی و اراکین رابطہ کمیٹی انور رضا ‘ محمد جمال‘ ریحان ہاشمی اور غازی صلاح الدین‘ سابق وفاقی وزیر میر نواز خان مروت ‘ سابق سینیٹر و معروف مذہبی شخصیت علامہ عباس کمیلی ‘ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ایڈوکیٹ افضال ہاشمی‘ فنکشنل لیگ کے رہنما لطف علی عباسی‘سابق ایم این اے و چیئرپرسن تنظیم فلاح خواتین محترمہ قمرالنساءقمر ‘ سابق ممبر صوبائی اسمبلی میر خالد نوازمروت ‘رہنما تنظیم اہلسنت شاہ سراج الحق قادری‘ چیئرمین پاکستان میلاد الائنس سلیم ترابی ‘رہنما جماعت اہلسنت قاضی نورالاسلام شمس ‘ چیئرمین شیعہ ایکشن کمیٹی مرزایوسف‘ جے ڈی سی رہنما علامہ ذہیرعابدی‘ رہنما نظام مصطفی پارٹی فرید حسین ‘ اہلسنت کے ناظم اعلیٰ محمد حسین لاکھانی ‘چیئرمین ایم آر پی امیر پٹی‘جوڈیشل یونیورسٹی آف پاکستان سے سید اعجاز علی نوید‘چیئرمین سیکنڈری بورڈ انوار احمد زئی‘کنزیومر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال‘ صدر میرج ہال ایسوسی ایشن عصمت اللہ خان ‘ ایس ایس پی سینٹرل سعادت زبیری ‘ ‘ گلوکار افراہیم ‘ کینڈل ڈانس پرفارمر امجد رانا‘ڈاکٹر صغیراحمدصدیقی ‘فیصل ندیم ‘ادریس ادیب رضوی‘گلوکارآصف مہدی کے علاوہ شہر کی معروف مذہبی‘ سیاسی ‘ سماجی‘ تعلیمی‘ ادبی‘ ثقافتی ‘ اقتصادی‘ صنعتی ‘ تجارتی ‘ کاروباری شخصیات اور آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

طاہر حسین سید نے تقریب کے تمام شرکاءکا پرتپاک استقبال کیا اور ذائقہ دار حلیم سے مہمانوں کی تواضع کی جبکہ شرکاءنے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور دہشتگردی سے نجات کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ناگزیریت پر مکمل اتفاق اور موجودہ قومی حالات ‘ قومی سلامتی کو لاحق خطرات ‘ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال ‘ بحرانوں سے نجات اور قومی و عوامی مسائل کے حل کیلئے محب وطن قوتوں کے وسیع تر اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محض لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ وسیع تر قومی و عوامی مفاد میں تمام محب وطن قوتوں کا اتحاد و اشتراک لازم ہوچکا ہے اسلئے مشرف صاحب کو لیگی دھڑوں کے علاوہ دیگر عوامی ‘ جمہوری اور سیاسی قوتوں کو بھی گرینڈ الائنس کا حصہ بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔