کراچی (جیوڈیسک) حلیمہ قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر چوہدری اقبال اور سوتیلے بیٹے کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزم رضوان کا عدالت میں بیان۔ پولیس نے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ۔ تفتیشی حکام کے مطابق حلمیہ کے شوہر چوہدری اقبال اور سوتیلے بیٹے انصر چوہدری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
چوہدری اقبال اور انصر سے حلمیہ قتل کیس کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی اور کچھ قانونی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزم رضوان نے عدالت کے روبرو چوہدری انصر کو حلیمہ کا قاتل قرار دیا تھا جبکہ رضوان کی اہلیہ سونیا بھی عدالت میں چوہدری انصر اور چوہدری اقبال کے خلاف بیان قلم بند کرا چکی ہے جس کے بعد تفیتشی پولیس نے دونوں افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔