مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) حماس اور الفتح کے درمیان متحدہ حکومت کے معاملات پر مذاکرات کامیاب ہوگئے، غزہ میں متحدہ انتظامیہ جلد کام شروع کردے گی۔
فلسطینی گروپوں الفتح اور حماس میں طویل مذاکرات کا سلسلہ خوشگوار انجام پر پہنچ گیا، قاہرہ میں جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں تنظیموں نے اختلافات دور کرنے اور اسرائیل سے مذاکرات کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔
حماس کے رہنماء عزت رشق نے کہا ہے کہ حماس فتح اتحاد اسرائیلی قبضہ سے نجات کیلئے لازمی ہے، مذاکرات میں کامیابی کے بعد فتح انتظامیہ بھی غزہ کے معاملات میں معاونت کرے گی۔
آئندہ ماہ حماس اور الفتح کی متحدہ انتظامیہ اسرائیل سے مذاکرات کرے گی، جن میں فلسطینی ترجمان جنگ بندی اور دیگر معاملات طے کریں گے۔