حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوجی گرفتار، فلسطینیوں کا مغربی کنارے جشن

Israel Soldier

Israel Soldier

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوجی کی گرفتاری پر فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، غزہ اور مغربی کنارے میں جشن منایا گیا۔ نوجوانوں نے میٹھائیاں بھی تقسیم کی۔

غزہ میں حماس کی اہم کامیابی کا جشن جاری ہے، اٹھارہ اسرائیلی فوجیوں کو مارنے کے بعد ایک کو زندہ بھی پکڑ لیا۔ بڑی کامیابی پر غزہ کے ساتھ مغربی کنارے اور رام اللہ میں جشن منایا جارہا ہے۔

گرفتار اسرائیلی فوجی کی شناخت شاؤل ایرون کے نام سے ہوئی ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر عام ہوگئی ہے، اس سے قبل حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے فوجی کو پکڑنے کی تصدیق کی تھی، ہم نے ایک صہیونی فوجی کو پکڑ لیا ہے اور اس وقت اسرائیلی فوجی شاؤل ایرون القسام بریگیڈز کے زیر حراست ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے فوجی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی، حکام کے مطابق خبرسے آگاہ ہیں، تحقیقات کررہے ہیں۔