حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) مصر کی کوششوں بالآخر رنگ لے آئیں؛ حماس اور اسرائیل طویل جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلی ویژرن پر اپنے خطاب کےدوران کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے راملہ میں فلسطینی قیادت کے اجلاس کے آغاز میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے تعاون سے فسلطین اور اسرائیلی کے درمیان مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا آغاز آج ہی سے ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومتی ذرائع نے بھی مستقل غزہ امن معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایک فلسطینی مذاکرات کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں غزہ کی شرائط مان لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں کی تیزرفتا ر شٹل ڈپلومیسی کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا جب کہ اس دوران فریقین اور مصری مصالحت کاروں نے بھرپور کام کیا جسے انہوں نے حماس کی فتح قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائلی طیاروں نے حملوں کے 50 ویں دن ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی جس میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے نصیر اور الباشہ میں 2عمارتوں کو نشانہ بنایا جب کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے فائر کیا گیا راکٹ تل ابیب کے قریب اشکلون میں گرا جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔