حماس نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ سے دوبارہ رجوع کی مخالفت کر دی

Hamas

Hamas

فلسطین (جیوڈیسک) فلسطینی جماعت حماس نے صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے متعلق مجوزہ قرار داد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوبارہ پیش کرنے کے لیے کوشش کی مکمل طور پر مخالفت کر دی ہے۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ ایسا اقدام سیاسی حماقت ہوگا اور یہ ہماری قوم کی قسمت سے ایک خطرناک کھیل کھیلنے کے مترادف ہے۔۔۔

دوسری جانب امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کو محصولات کے ذریعے وصول کی جانے والی رقوم کی منتقلی روکنے کی مخالف کی ہے۔

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ فریقین سے کہتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے براہِ راست مذاکرات پر واپس آنا مشکل ہو جائے۔