غزہ سٹی (جیوڈیسک) اسرائیل کے غزہ پر 50 روزہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کے 37 بچوں کو حماس نے اسرائیل کے علاقے میں داخلے سے روک دیا۔ یہودی تنظیموں کڈبٹنر اور عرب اسرائیلی اہلکاروں نے ان بچوں کے دورے کا بندوبست کیا تھا۔
کڈ بٹنرموومنٹ کے ترجمان یوئل ممارشک نے میڈیا کو بتایا ان بچوں کی عمر میں 12 سے 15 برس کے درمیان ہیں اور انہیں ہم عمر اسرائیلی بچوں سے ملانا مقصد تھا۔ ادھر حماس کا موقف ہے ان بچوں کویہودی بستیوں اور مقبوضہ علاقوں کے دورے پر لے جایا جا رہا تھا۔
ادھر فتح موومنٹ اور حماس کی اتحادی حکومت بننے کے بعد 8 وزراء نے غزہ کا دورہ کیا۔ یہ دوسری بار ایسا ہوا ہے کہ وزراء اس علاقے میں آئے ہیں۔