ہیمبرگ (جیوڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہیمبرگ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ہیمبرگ میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے میزبان کھلاڑی فلورینٹ میئر کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، تین چھ اور سات پانچ رہا۔
سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے فیڈریسو ڈیلبونیس سے ہوگا۔ راجر فیڈرر چار مرتبہ ہیمبرگ ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے جرمنی کے ٹامی ہاس کو بیاسی منٹ کے مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ چار سے زیر کیا۔