جامعہ ہمدرد کے طالبعلم کی خود سوزی اور جامعہ کراچی کے طالبعلم کی ہلاکت ایک ہی نظام کی دو مظلوم مثالیں ہیں، بابر مصطفائی

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم ڈاکٹر بابر مصطفائی نے کہا ہے کہ اگر طلبہ یونین بحا ل ہوجائیں اور پرائیوٹ جامعات میں بھی طلبہ تنظیمیں موجود ہوں تو کبھی بھی کوئی طالبعلم خود سوزی نہ کرے، طلبہ حقوق تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہے ہیں، انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کے ایک عظیم محسن اوتعلیم دوست انسان کی جامعہ میں بھی کبھی اس طرح کا کوئی حادثہ رونما ہو، میڈم سعدیہ راشد نے ہمدرد کی تاریخ داغدار کر دی ہے۔

حکیم سعید شہید کے مشن پر کاری ضرب لگی ہے، اللہ تعالی ہمدرد وقف پاکستان کے حال پر رحم کرے، جامعہ کراچی کے دورے کے موقع پر انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی یونٹ کے طلبہ سے ملاقاتوں اور مخٹلف نشستوں میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم ڈاکٹر بابر مصطفائی نے کہا کہ جامعہ ہمدرد کے طالبعلم کی خود سوزی اور جامعہ کراچی کے طالبعلم کی ہلاکت ایک ہی نظام کی دو مظلوم مثالیں ہیں، آج حکیم سعید کی روح تڑپ اٹھی ہو گی۔

انجمن طلبہ اسلام جامعہ ہمدرد کی موجودہ انتظامیہ کو اس قتل کے لئے مورد الزام ٹھہراتی ہے، جامعہ ہمدرد مسلسل حکیم سعید شہید کے مشن سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے خالصتا کاروباری طرز تعلیم اختیار کر رہی ہے، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم وقاص صدیقی نورانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے کسی بھی طالبعلم کا قتل جامعہ کے ہر طالبعلم کے لئے دکھ اور افسوس کا مقام ہے۔

انجمن طلبہ اسلام آئی ایس او کے ساتھ کھڑی ہے، جامعہ کے طلبہ اس پہلے بھی قتل کی واردات کا شکار ہوئے ہیں مگر جامعہ کراچی نے کبھی بھی ایکشن نہیں لیا ہے،شعبہ اردو، شعبہ سندھ، شعبہ ریاضی ، شعبہ کمپیوٹر سائنس اور شعبہ فوڈ سائنس میں ہونے والی مختلف تربیتی نشستوں میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر بعض نئے طلبہ نے انجمن طلبہ اسلام میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام
0311-0442922….0321-3015151