لاہور: جنرل (ر) حمید گل کی وفات پر کالم نگاروں کا اظہار تعزیت۔ گذشتہ رات جنرل حمید گل برین ہیمبرج کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
پاک نیوز لائیو کے ایڈیٹر عقیل خان کالمسٹ، چیف ایڈیٹر وسیم نذر، کالمسٹ ملک ساجد اعوان، کالمسٹ صابرمغل، کالمسٹ اخترسردارچوہدری، کالمسٹ خان فہد خان، کالمسٹ ذیشان انصاری، کالمسٹ ایم اے تبسم، کالمسٹ امتیاز علی شاکر، کالمسٹ آصف ظہوری ،کالمسٹ فیصل علوی، کالمسٹ اصغر حیات ،کالمسٹ فیصل شامی ،معروف شاعرہ اور کالمسٹ رقیہ غزل،کالمسٹ پروفیسر رفعت مظہر، افسانہ نگارمحمد علی رانا، یوم تکبر نام کے خالق مجتبیٰ رفیق اور کالمسٹ ایم ایس عرفان طاہرنے عبداللہ گل کے نام اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیںاور اللہ پاک سے دعاگو ہیں کہ اللہ ان والدمحترم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ امین۔
عقیل خان کالم نگارنے کہا کہ جنرل حمید گل کی وفات کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ وہ مردمومن ہمیشہ حق اور انصاف کی بات کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل صاحب ہمیشہ مسلمانوں کے حقوق کے لیے آوازبلند کرتے تھے اسی لیے غیر مسلموں اور ان کے ایجنٹوں کو دکھتے تھے۔ ان کی موت پورے پاکستان کو غمگین کرگئی۔جو شخص کبھی اپنے دشمنوں سے نے ہارا آج وہ موت سے ہار گیا۔ دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرکے ان کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔