حامد علی شاہ مرحوم کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
Posted on January 13, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات : عالمی مبلغ اسلام پیر سید حامد علی شاہ مرحوم کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت علی پور سیداں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ پیر سید منظر علی شاہ آستانہ عالیہ علی پور سیداں نے پڑھائی اس موقع پر ضلع بھر سے اہم سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرحومہ کے صاحبزادگان ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، سید رضی عباس شاہ، شہزاد مصطفی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، نماز جنازہ سے قبل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مختصر خطاب کیا ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ، پیر سید ولی حسین المعروف بلھے شاہ گجراتی ، پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید علی حسین شاہ ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ، پیر سید حسین محمود شاہ گجراتی ، پیر سید جماعت علی شاہ ، پیر سید منظور حسین المعروف بلھے شاہ ، پیر سید اختر حسین شاہ ، پیر سید علمدار حسین شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ سرہالی شریف ، مولانا برکات علی ، پیر سید اشرف شاہ ، پیر سید نور حسین شاہ ، حافظ ایوب صراف، قاری محسن رضا قادری ، چوہدری حاجی امجد علی آف ماجرہ شمالی ، اکرم بٹ ، طاہر مانڈہ ، سلیم بھٹی ، سید الیاس شاہ ، سید عمران افگن شاہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رانا نذیر ، نوابزادہ غضنفر علی گل ، میاں ہارون مسعود ، میر جواد حسین جعفری ، خادم علی خادم ، سید اکرم شاہ ، چوہدری مسعود تحصیلدار ، صاحبزادہ فاروق نقشبندی ، محمد نواز شاہد غفاری ، عامر بوٹا غفاری ، سید علی شاہ المعروف رومی شاہ سجادہ نشین شاہدولہ دریائی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، مرحومہ کو چھالے شریف سپرد خاک کیا گیا ۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com