حامد کرزئی کی لندن آمد پر بھاری خرچہ، برطانوی حکومت پر تنقید

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت کی مہمان نوازی ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو بھاری پڑ گئی، گزشتہ سال افغان صدر حامد کرزئی کو ایسے ہوٹل میں ٹہرایا ، جہاں ایک رات کا کرایہ سات ہزار پاؤنڈ یعنی گیارہ لاکھ سے زیادہ تھا۔

گزشتہ سال فروری میں پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے، آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارت میں کوئی کمی نہ رہے، اس کے لیے برطانوی حکومت نے خوب خرچہ کیا۔ ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس خاطر مدارت میں برطانوی شہریوں کے ٹیکس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

افغان صدر حامد کرزئی کے بارہ ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل میں دو دن رہنے پر تریپن ہزار پاؤنڈ کا خرچہ ہوا، جبکہ پاکستان کے سابق صد ر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کو بھی ایک مہنگے ہوٹل میں ٹہرایا گیا ، جہاں ان پر دس ہزار پاؤنڈ خرچ کیے گئے۔برطانوی حکومت کی اس شاہ خرچی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔