حامد کرزئی کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

Hamid Karzai, Fazl ur Rehman

Hamid Karzai, Fazl ur Rehman

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو مثبت قرار دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی شکایات کے ازالے کے بغیر اعتماد کے لئے ماحول کو ساز گار بنانا چیلنج ہو گا۔

افغان صدر حامد کرزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا دونوں رہنماؤں نے پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جے یو آئی کے ترجمان جان اچکزئی کے مطابق افغان صدر نے جے یو آئی کے سربراہ کو انقرہ مذاکرات اور امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل خطے میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

افغانستان میں طالبان اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان داخلی مصالحت کے لئے کوششیں تیز کی جانی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‫نواز شریف کی حکومت پاکستان اور افغانستان کو مسائل کے حل کے لئے ایک پیج پر لانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

ایک دوسرے کی شکایات کے ازالے کے بغیر اعتماد کے لئے ماحول کو ساز گار بنانا چیلنج ہو گا۔

صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیام امن کے لئے کوششیں مثبت اقدام ہے، ہمسائے کی حیثیت سے پاکستان کا پر امن افغانستان کے لئے کلیدی کردار ہو سکتا ہے۔