حامد میر پر قاتلانہ حملہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہے :عصمت انور محسود
Posted on April 22, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (عصمت انور محسود) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے معروف صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔عصمت انور محسود نے حامد میر پر حملے کو بذدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے ذریعے نہ قلم کو روکا جاسکتا ہے نہ میڈیا کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے حامد میر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے اہل خانہ کو سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ وفاقی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔